نوشہرو فیروز: ٹرین سے گر کر 1 ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

نوشہرو فیروز کے محراب پور اسٹیشن پر ٹرین سے گر کر بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریلوے پولیس کے مطابق جاں بحق تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

ہولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد پیروسن کے رہائشی تھے اور ٹرین پر سوار ہوتے ہوئے گرے۔

دوسری جانب نوشہرو فیروز کے علاقے کنڈیارو کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور فرار ہو گیا ہے جبکہ ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔