KPK Security Forces

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر میں آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔

آپریشن 24 اور 25 اپریل کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں۔