جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کو نیا لاڈلہ سمجھتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں نے نواز شریف سے ملاقات میں بتادیا ہے کہ وہ اُنہیں نیا لاڈلہ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ یہ حکومت ڈلیور کرسکے گی، چیلنجز بہت زیادہ ہیں، جن کا یہ مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کے رویے میں تبدیلی نظر آنے لگی ہے۔