Govt of Punjab

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اچانک جوہر ٹاؤن ماڈل بازار کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دفتر سے واپسی پر اچانک جوہر ٹاؤن ماڈل بازار پہنچ گئیں ،اسٹالز کا معائنہ کیا، پھل اور سبزیوں کی ریٹ لسٹ چیک کی ، کریانہ اسٹورز پر چیزو ں کے نرخ بھی معلوم کیے۔

خواتین نے پھلوں کے نرخ زیادہ ہونے کی شکایت کی، وزیر اعلی نے خواتین سے بات چیت کی اور ان کےساتھ آئے بچوں کو پیار کیا۔

اس موقع پر مریم نواز خواتین سے گھل مل گئیں ان سے دریافت کیا کہ ، رمضان میں کیا بنا رہی ہیں؟

ایک بزرگ خاتون نے وزیر اعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا لوگ آپ کے ساتھ ہیں کیونکہ عوام کے مسائل ایک عورت ہی سمجھ سکتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ کا کہناتھاکہ غریب آدمی کا خیال رکھنے کے لیے ہی آئی ہوں۔

ایک بزرگ خاتون نےکیلا،خربوزہ اور دیگر پھل اچانک مہنگے ہونے کی شکایت کی۔