Ambulance Dead Body

نوابشاہ و لاڑکانہ، حادثات میں 8 افراد جاں بحق

نوابشاہ اور لاڑکانہ میں حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نواب شاہ میں مسافر وین کی ٹریلر سے ٹکر ہوئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نواب شاہ میں باراتیوں کی وین گاؤں واپس آ رہی تھی جو راستے میں قاضی احمد بائی پاس پر ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، باراتیوں کا تعلق سولنگی برادری سے ہے۔

لاڑکانہ میں حادثہ، 3 افراد جاں بحق

دوسری جانب لاڑکانہ میں موہن جو داڑو کے قریب موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔