Govt of Punjab

وزیراعلیٰ پنجاب کا مختلف شہروں میں پتنگ بازی کے واقعات کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے مختلف شہروں میں پتنگ بازی کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اور متعلقہ شہروں کی ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے شیخوپورہ، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈور پھرنے کے واقعات کا نوٹس لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے حق کو تفریح کے حق پر قربان نہیں کیا جاسکتا۔