PTI Flag

وزیرِ اعلیٰ کے پی انتخاب: علی امین گنڈاپور کا آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ

ی ٹی آئی کے خیبر پختون خوا کی وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار علی امین گنڈاپور نے آزاد حیثیت سے وزیرِ اعلی کے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی، وہ اس وقت آزاد امیدوار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب آزاد حیثیت سے لڑیں گے، انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں صوبائی صدارت کے لیے بھی کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔

شوکت یوسف زئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بعد علی امین انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ سکتے اس لیے وہ اس میں شامل نہیں ہوئے۔