Governor House Lahore

نومنتخب وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حلف اٹھا لیا

نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز گورنر ہاؤس لاہور پہنچیں جہاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے ان سے حلف لیا۔

مریم نواز کی تقریبِ حلف برداری میں ان کے والد قائدِ مسلم لیگ ن نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف بھی موجود تھے۔ مختلف غیر ملکی سفارت کار اور مختلف شخصیات نے بھی نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔

نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریبِ حلف برداری میں ن لیگی اراکینِ پنجاب اسمبلی، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔