ECP

سندھ اور بلوچستان کیلیے قومی اسمبلی کی خواتین کی نشتستوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان سے قومی اسمبلی کی خواتین کی 18 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی 10 مخصوص نشستیں پیپلز پارٹی، 4 نشستیں ایم کیو ایم پاکستان کو دی گئی ہیں۔پیپلز پارٹی کے کوٹے پر جن کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں ان میں شازیہ مری، نفیسہ شاہ، شگفتہ جمانی، شاہدہ رحمانی، شہلا رضا، ناز بلوچ، مہرین رزاق بھٹو شامل ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کوٹے پر آسیہ اسحاق صدیقی، سبین غوری اور نگہت شکیل خان شامل ہیں۔ بلوچستان کی قومی اسمبلی میں خواتین کی چار مخصوص نشستوں میں سے دو نشستیں ن لیگ، ایک پیپلز پارٹی اور ایک جے یو آئی کو دی گئی ہے۔