Arrest

طیارے کے باتھ روم میں 14 سالہ لڑکی کی ویڈیو بنانے پرعملہ گرفتار

بوسٹن: ہوائی جہاز کے باتھ روم میں 14 سالہ لڑکی خفیہ طور پر ویڈیو بنانے کے الزام میں امریکی ایئر لائنز کے ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کو الزام ثابت ہونے پر 15 سے 30 سال تک کی قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ملزم کے پاس سے طیارے میں بیت الخلاء استعمال کرنے والی 4 دیگر نابالغ لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بھی موجود تھیں۔

بوسٹن کی وفاقی عدالت میں منگل کو ابتدائی پیشی کے دوران فلائٹ اٹینڈنٹ تھامسن نے مقدمے کی سماعت تک رضاکارانہ قید پر رضامندی کا اظہار کیا۔ اس نے ضمانت کے لیے کوئی درخواست داخل نہیں کی۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ 2 ستمبر 2023 کو شارلٹ سے بوسٹن جانے والی پرواز میں، 14 سالہ لڑکی اپنی سیٹ کے قریب مین کیبن لیوریٹری استعمال کرنے کے لیے اٹھی لیکن باتھ روم کوئی تھا۔

پولیس کے بقول بعد ازاں فلائٹ اتینڈنٹ تھامسن نے اُس لڑکی کو بتایا کہ فرسٹ کلاس میں بیت الخلا خالی ہے میرے ساتھ چلیں اور ہاتھ دھونے کے بہانے پہلے داخل ہوا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جب لڑکی باتھ روم میں داخل ہوئی تو اسے شک ہوا کہ ٹوائلٹ سیٹ پر کچھ چھپایا گیا ہے جب لڑکی نے چیک کیا تو وہاں فلائٹ اٹینڈنٹ کا آئی فون ٹیپ سے چپکا ہوا تھا۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے موبائل سے فلائٹ اٹینڈنٹ کے چھپائے گئے موبائل فون کی تصاویر لیں اور واپس آگئی اس کے بعد فلائٹ اٹینڈنٹ باتھ روم گیا۔