پشاور: ڈی آئی خان میں لونی پولنگ اسٹیشن سے ڈیوٹی کرکے واپس آنے والی پولیس پارٹی، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فورسز پر الگ الگ جہگوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کلاچی میں کیا جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی تاہم دونوں طرف سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی ایس پی کلاچی کے مطابق دوسرا حملہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی فورسز پر کیا گیا، بی ڈی ایس ٹیم پر حملے میں ایک پرائیویٹ شخص زخمی ہوا۔