PTI Flag

حامد رضا کی پی ٹی آئی سے اتحاد کے معاملات طے پانے کی تصدیق

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اتحاد کے معاملات طے پانے کی تصدیق کردی۔

حامد رضا نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں اتحاد کےلیے پی ٹی آئی سے معاملات طے پاچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اب سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کرے گی، وفاق، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی ان کی پارٹی حاضر ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں۔

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کی قیادت کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے۔