PTI Candidate

پی ٹی آئی کے حلف یافتہ آزاد امیدواروں کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے حلف یافتہ آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ارکان کو سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہونے دیا جا رہا، آزاد امیدواروں کا کسی بھی جماعت میں شامل ہونے کا آج آخری دن ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے حلف یافتہ پی ایس 88 کے نو منتخب ایم پی اے پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔