Dollar

ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر دوبارہ مہنگا ہوگیا

تبادلہ مارکیٹس میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ اسے سے قبل کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی تھی تاہم طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر بڑھ گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر آج 70 پیسے مہنگا ہوگیا اور پانچ ہفتوں کے بعد دوبارہ 282 روپے کا ہوگیا۔

امریکی ڈالر کے برعکس حکومت کی تشکیل میں پیشرفت کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی کا رجحان ہے۔ تین دن کی مسلسل مندی کے بعد آج اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس 950 پوائنٹس اضافے کے بعد 62199 پوانٹس پرٹریڈ کررہا ہے۔