Indian Spies Were Released

قطر نے جرم کے مرتکب 8 بھارتی جاسوسوں کو رہا کردیا

قطر نے عدالت سے سزا یافتہ 8 بھارتی جاسوسوں کو رہا کردیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے رہائی کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر نے بھارتی نیوی کے ان 8 جاسوسوں کو رہا کر دیا، جنہیں سزائے موت سنائی گئی تھی، گزشتہ ماہ قیدیوں کی سزائے موت کو طویل قید میں تبدیل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی نیوی کے سابق اہلکار اسرائیل کے لیے جاسوسی کرتے پکڑے گئے تھے، بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ 8 میں 7 جاسوس بھارت میں پہنچ گئے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی شہریوں کی رہائی پر قطری امیر کے شکر گزار ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں قطر کی عدالت نے گزشتہ برس گرفتار کیے گئے بھارت کے 8 شہریوں کو سزائے موت سنائی تھی، قطر میں بھارتی نیوی کے 8 سابق افسران کوآبدوز پروگرام پر جاسوسی کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔