Election 2024

انتخابات 2024 کا پہلا مکمل نتیجہ، جامشورو سے پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ کامیاب

ویب ڈیسک

عام انتخابات 2024 کا پہلا مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ آ گیا اور سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ جامشورو میں صوبائی اسمبلی کی نشست سے کامیاب ہو گئے ہیں۔

جامشورو میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 77 کے تمام 169 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرادعلی شاہ 67ہزار 513 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

جی ڈی اے کے امیدوار روشن علی برڑو 6ہزار 150 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔