Election 2024

عام انتخابات: چیف الیکشن کمشنر کا سیکیورٹی اداروں، نگران حکومت سمیت تمام فریقین کو خراج تحسین

ویب ڈیسک

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے الیکشن کے کامیابی پر نگران حکومت، سیاسی جماعتوں، سیکیورٹی اداروں، پولیس، سول انتظامیہ، آرمی سمیت تمام پولنگ عملے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہم نے اپنی ذمہ داری کا ایک حصہ مکمل کیا ہے، مجھے امید ہے کہ ہمارے ریٹرننگ افسران نتائج کی تکمیل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو، آمین