Election 2024

پولنگ اسٹیشنز کو ایم کیو ایم کے غنڈوں کے حوالے کرنا شروع کردیا گیا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

ویب ڈیسک

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی پولنگ اسٹیشنز کو ایم کیو ایم کے غنڈوں کے حوالے کرنا شروع کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شاہ فیصل کالونی، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں رینجرز کے سامنے فائرنگ کر کے پولنگ عملے کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صبح سے نشاندہی کر رہے ہیں کہ کئی جگہوں پر ووٹر بکس غائب ہیں اور کئی جگہوں پر ہمارے کارکنان نے پہلے سے ٹھپہ لگے بیلٹس برآمد بھی کیے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن اور ادارے بتائیں کہ یہ کیسا الیکشن ہے؟ ٹی وی چینلز بھی بتائیں کو وہ کیوں خاموش ہیں؟