PML

الیکشن 2024: نواز شریف نے ووٹ کاسٹ کر دیا

پاکستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملے نے ذمے داریاں سنبھال لیں، پولنگ ایجنٹس کو خالی بیلٹ باکس دکھا کر سیل کر دیے گئے، ووٹرز پولنگ اسٹیشن پہنچنا شروع ہوگئے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے ووٹ کاسٹ کر دیا ہے، انہوں نے حلقے این اے 128 ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کیا، نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز بھی تھیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، ملک میں ایک پارٹی کی اکثریتی حکومت ضروری ہے۔