عام انتخابات: الیکشن کمیشن میں 25 شکایت موصول

اسلام آباد: الیکشن کمیشن مانیٹرنگ سیل میں مختلف جماعتوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

مانیٹرنگ سیل میں اب تک 25 شکایت موصول ہوئیں جن کا فوری ازالہ کر دیا گیا۔ شکایات پولنگ تاخیر سے شروع ہونے سے متعلق اور دیگر ہیں۔

اے ڈی جی مانیٹرنگ ہارون شنواری کے مطابق ملک بھر میں پولنگ پرامن جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔