ملک بھر میں تقریباً 13 کروڑ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے

پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات آج ہوں گے، تقریباً 13 کروڑ ووٹر صبح 8 سے شام 5 بجے تک ووٹ ڈالیں گے۔

ملک کے 855 قومی اور چاروں صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹرز تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدواروں میں سے اپنا نمائندہ چنیں گے، 882 خواتین امیدوار میدان میں ہیں، 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

عام انتخابات کیلئے پورے پاکستان میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، 27 ہزار 628 حساس اور 18 ہزار 437 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کے 5 لاکھ اہلکار سیکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالیں گے، پولیس پہلے درجے پر، پھر پیرا ملٹری فورسز اور آخری درجے میں پاک فوج بطور کوئیک رسپانس فور س ذمہ داری نبھائے گی۔