ہانگ کانگ میں ایئرپورٹ ملازم طیارے سے کچل کر ہلاک

ہانگ کانگ کے ہوائی اڈے کے رن وے پر 34 سالہ اردن کا شہری ’’ٹو ٹرک‘‘ سے گر کر عقب سے آنے والے ہوائی جہاز کی زد میں آگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے کی ٹکر سے 34 سالہ اردنی شہری نے شدید چوٹوں کے باعث موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ وہ رن وے پر بند ہونے والے طیاروں کو کھینچنے کے لیے استعمال ہونے والا Tow Truck چلا رہا تھا۔

حادثے کے وقت ہوائی اڈے کا یہ ملازم اُس ٹَو ٹرک کی مسافر سیٹ پر بتیٹھا تھا جو طیارے کو کھینچ کر ہینگر کی جانب لا رہا تھا۔ اس دوران کسی وجہ سے وہ ٹوَ ٹرک سے گر کر کھینچے جانے والے طیارے کے پہیوں میں کچلا گیا۔

اردنی شہری کے ٹَو ٹرک سے گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایسا ٹَو ٹرک کے ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہوگا اور ساتھ بیٹھے ملازم نے سیفٹی بیلٹ نہیں باندھا ہوگا۔

سیٹ بیلٹ نہ بندھے ہونے کی وجہ سے موڑ کاٹنے کے دوران وہ ٹَو ٹرک سے گر گیا۔ تیز رفتاری کے امکان اور غفلت برتنے پر ٹَو ٹرک کے 60 سالہ ڈرائیور کو ایئرپورٹ سیکورٹی نے حراست میں لے لیا۔