بلاول بھٹو بارش میں مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی سے خوش

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب اور اُن کی ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی سے خوش ہوگئے اور کہا کہ بارش کا پانی شہر سے خوب نکالا۔

انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے میں 75 ملی میٹر بارش ہوئی، صبح تک سڑکوں سے پانی نکال دیا گیا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ان کی ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پوری انتظامیہ اور میئر شہریوں کی پریشانیوں کو مدنظر رکھیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ کراچی شہر کی خدمت اور شہریوں کے مسائل کا حل مقامی حکومت کے نمائندوں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔