کراچی: مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش

کراچی: مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش
کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔

سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، اسکیم 33، منگھو پیر، اورنگی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن، گلشن معمار اور بحریہ ٹاؤن میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

صدر اور نارتھ ناظم آباد، ہاکس بے، ماڑی پور روڈ، لیاری، ٹاور، جہانگیر روڈ، لیاقت آباد، عائشہ منزل اور ناظم آباد اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی سے بادل کراچی میں داخل ہوئے، بارش کا سلسلہ آدھے گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے کراچی کے مضافات میں ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔