ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ،اسکردو میں سب سے کم منفی 10 ڈگری

ملک میں ٹھنڈ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران درجہ حرارت سب سے کم اسکردو میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا

محکمہ موسمیات کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک میں موسم خشک اورسرد رہا، شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں سردی شدید تررہی ہے پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند اورسموگ چھائی رہی ہے ۔

یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹےبھی برقراررہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔