برانڈڈگھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوںمیں کمی کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نےبرانڈڈگھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوںمیں 10روپےفی کلوکمی کااعلان کر دیا۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق گھی496روپےکےبجائے486روپےفی کلومیں فروخت ہوگا اور کوکنگ آئل529روپےکےبجائے519روپےفی لیٹرفروخت کیاجائےگا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ نظرثانی شدہ قیمتیں ملک بھر کے تمام اسٹورز پر فوری طور پر لاگو کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی گھی کی قیمت میں17روپے کی کمی کی گئی تھی۔ جس کے بعد گھی کی قیمت 499 روپے سے 482 فی کلو گرام ہوئی تھی،اور کوکنگ آئل کی قیمت میں48 روپے فی کلو تک کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔