سنی علما کونسل پاکستان کے علامہ مسعود الرحمان عثمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

اسلام آباد: سنی علما کونسل پاکستان کے علامہ مسعود الرحمان عثمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان سنی علما کونسل نے تصدیق کی ہے کہ غوری ٹاؤن میں مسلح افراد نے علامہ مسعود الرحمان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں علامہ مسعودالرحمان عثمانی جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر پہنچ گئی اور ترجمان پولیس نے تصدیق کی کہ جاں بحق شخص کی شناخت مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے نام سے ہوئی ہے اور جبکہ مقتول کی لاش پمز ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان پولیس نے بیان میں کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ تھانہ کھنہ کے علاقے غوری ٹاون میں گاڑی پر فائرنگ ہوئی جبکہ سنی علما کونسل کے کارکنان پمزاسپتال کے باہر جمع ہوگئے اور نعرے بازی شروع کی، جس کے بعد پولیس کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی۔