Fog Force Pia to Cancelled Flights From Islamabad

شدیددھند،ملک بھرکا فلائٹ آپریشن متاثر،آج 24 پروازیں منسوخ

شدیددھند، ملک بھر کا فلائٹ آپریشن متاثر، آج کی 24 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

دھند کے باعث ملکی اور غیرملکی 50 سے زائد پروازوں کی آمدورفت میں تاخیرکردی گئی،اسلام آبادسیالکوٹ اور پشاورایئرپورٹس پروازوں کی لینڈنگ ٹیک آف کی بے یقینی صورتحال ہے،تین روز کےدوران ملک بھرکی 88 پروازیں مقامی اور بین الاقوامی منسوخ کی جا چکی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کےمطابق اسلام آبادکی دو،سیالکوٹ اورپشاورکی پروازوں کو متبادل ایئرپورٹ پراتارلیا گیا، دبئی سے اسلام آباد کی پی آئی اے پرواز پی کے 212 کراچی اتاری گئی،نجی ایئر لائن کی جدہ سے اسلام اباد کی پرواز پی ایف 719 کو لاہورلینڈ کرایاگیا۔

ایئرپورٹ حکام کےمطابق نجی ایئر لائن کی مسقط سےسیالکوٹ کی پرواز پی ایف 737 لاہور اتار دی گئی،شارجہ سےپشاور کی پی ائی اے کی پرواز پی کے 258 کراچی لینڈ کرایا گیا۔

اس کےعلاوہ اسلام آباد ابوظہبی پی کے 261،دبئی اسلام آباد پی کے 234 منسوخ کر دی گئی۔اسلام آباد کراچی ای ار 500، ای آر 501، گلگت اسلام اباد پی کے 601، 602 منسوخ ،اسلام اباد اسکردو 451، 452، کراچی پی اے 200، 201 منسوخ کر دی گئی۔

ابوظہبی،دبئی سے پشاورکی پی آئی اے کی تین پروازیں منسوخ کر دی گئیں، لاہور کوئٹہ پی کے322 پی کے323 دبئی لاہورای آر724 کراچی لاہورپی اے 405 پی اے 406 منسوخ کی گئی،

کراچی پشاورای آر550،551 لاہورکراچی ای آر522 ای آر 523 ، کراچی سے سکھر پی آئی اے پی کے 530 پی کے 531 منسوخ کر دی گئی۔