پاکستانی قیادت کی ایران میں دہشتگردی کی شدید مذمت

نگران وزیر اعظم ، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کی قیادت اور نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے ایران میں دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے ۔ رہنماؤں نے ایرانی حکومت اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہاربھی کیا ۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، نگران وزیر سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایران میں دہشت گردی کے واقعات کی اپنے الگ الگ جاری بیانات میں شدید مذمت کی ۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی تعزیتی پیغام میں کہا ہ ایران میں دہشت گردی کے واقعات میں محصوم انسانوں کی شہادت پر شدید دکھ ہوا ۔ انہوں نے شہداء کے ورثا کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔

اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔

واضح رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر کرمان میں دو دھماکوں میں 103 افراد جاں بحق اور 188 زخمی ہوگئے۔ ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے۔اور ایرانی صدر نے دہشت گردی میں ملوث کرداروں سے حساب لینے کا اعلان کرتے ہوئے کل یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔