اسلام آباد اور راولپنڈی کے اطراف شدید دھند کے باعث اسلام آباد کا فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر شارجہ اسلام آباد کی پرواز کو پشاور لینڈ کیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بحرین، لندن، دمام اور دبئی سے پروازوں کی اسلام آباد آمد میں تاخیر ہوئی ہے۔
اسلام آباد سے استنبول، دمام، بحرین، گلگت اور لندن کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔
ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے غیرملکی ایئر لائن کی پرواز لندن، متحدہ عرب امارات کی پرواز دبئی روانگی کی منتظر ہے جبکہ دھند کے باعث اسلام آباد سے گلگت اور بحرین کی پروازیں بھی روانہ نہ ہو سکیں۔