پاکستان میں سادگی سے نئے سال 2024 کا آغاز

کراچی: پاکستان میں سادگی ، نئی امیدوں اور عزم کے ساتھ نئے سال 2024 کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان میں نئے سال کا استقبال اسرائیلی دہشت گردی کا شکار مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سادگی سے کیا گیا۔ پاکستان کے کسی بھی شہر میں سال نو کی آمد کے حوالے سے روایتی تقاریب منعقد نہیں ہوئیں۔

دریں اثنا صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سال نو کے آغاز پر قوم، امت ِ مسلمہ اور عالمی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ایک پیغام میں پاکستان اور پوری دنیا میں خوشحالی، سیاسی اور اقتصادی استحکام کی دعا کی۔

صدر نے مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی پُرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ عالمی برادری دنیا میں امن اور استحکام کیلئے اِن دیرینہ مسائل کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے