سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد سے متعلق کراچی میں سیکیورٹی اقدامات مکمل کرلیے گئے۔
عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں مختلف مقامات پر 2600 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، 2 ڈویژنل ایس پیز، 7 ڈسٹرکٹ،7 ڈی ایس پیز ڈیوٹی دیں گے۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ 18 تھانوں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) اپنے علاقوں میں موجود ہوں گے، ایسٹ ڈسٹرکٹ کے متعدد مقامات پر نفری تعینات کردی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ مختلف ناکوں پر مشتبہ افراد کی تلاشی بھی لی جائے گی، بغیر سائیلنسر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔