Election Vote

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیا گیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیا گیا۔

اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر کی طرف سے مصدقہ کاپی نہیں دی جا رہی ، مریم نواز سزا یافتہ ہیں، ان کی نااہلی معطل ہوئی، سزا معطل نہیں ہوئی۔ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر 8 اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

اعتراض کنندہ نے کہا کہ مریم نواز نے مختلف ٹی وی چینلز پر انٹرویوز میں اثاثے مختلف بتائے ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اگر آر او ہماری درخواست پر مریم نواز کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا تو ہم الیکشن ٹریبونل میں جائیں گے۔