Dollar

ڈالرسستا ہوگیا، پاکستانی روپے کی قدرمیں اضافہ

نٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ تقریباً ایک ہفتے سے جاری ہے، آج بھی پاکستانی کرنسی 27 پیسے تگڑی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کو ڈالر کی قدر میں 27 پیسے کی کمی ہوگئی، جو 282.20 روپے سے کم ہوکر 281.93 روپے پر آگئی۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ تقریباً ایک ہفتے سے جاری ہے، جس میں 20 دسمبر سے اب تک 1.08 روپے کی کمی ہوچکی ہے اور نرخ 283.01 سے 281.93 روپے ہوگئے ہیں۔