تمام سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری، عمران خان کا نام ہٹا دیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان میں رجسڑڈ تمام سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کر دی ہے۔

پارٹی سربراہان کی فہرست سے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران احمد خان نیازی کا نام ہٹا دیا گیاالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ نئی فہرست میں تحریک انصاف کو بغیر قیادت کے ظاہر کیا گیا ہےالیکشن کمیشن کی فہرست میں 175 سیاسی جماعتیں شامل ہیںالیکشن کمیشن نےفہرست میں پی ٹی آئی کے نام کے ساتھ پارٹی قیادت کا خانہ خالی رکھا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز( پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز) بطور سیاسی جماعت فہرست میں شامل کی گئی ہےجماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک ہیں مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز، استحکام پاکستان پارٹی ، جےیو آئی سمیت دیگر اہم سیاسی جماعتیں پہلےکی طرح فہرست میں موجود ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی صدر عبدالعلیم خان کے نام سے رجسٹرڈ ہے پرویز خٹک کی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز بھی فہرست کا حصہ ہے مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی سربراہی میں رجسٹرڈ ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری ہیں مولانا فضل الرحمان جے یو آئی ، اسفند یار ولی اے این پی کے سربراہ جماعت اسلامی بطور امیر سراج الحق کے نام کے ساتھ رجسٹرڈ ہے ۔

سیاسی جماعتوں کی فہرست میں چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ شیخ رشید احمد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ہیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو کنوینر خالد مقبول صدیقی ،فنکشنل مسلم لیگ کو صبغت اللہ پیرپگاڑو اور تحریک لبیک پاکستان کو بطور امیر سعد حسین رضوی کے نام سے رجسٹرڈ کیا گیا ہے ۔ بلوچستان عوامی پارٹی ، بی این پی اور نیشنل پارٹی بھی فہرست میں شامل ہیں ۔

خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست کو توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو 5 سال کے لیے نا اہل قرار دیا تھا۔بعد ازاں 2 دسمبر کو بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پارٹی آئین کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلےکا انتخابی نشان واپس لے لیا تھاالیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بیرسٹر گوہرعلی چیئرمین پی ٹی آئی بھی نہیں رہے۔