PTI Jalsa

لیول پلئینگ فیلڈ کیلیے دائر پی ٹی آئی کی درخواست فوری سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لیول پلئینگ فیلڈ کے لیے دائر پی ٹی آئی درخواست فوری سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تھوڑی دیر بعد سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے حکام سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت آرٹیکل 184کی شق تین کے تحت دائر کی گئی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا اختیار تین رکنی کمیٹی کو حاصل ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اس وقت چھٹیوں پر ہیں۔