Dollar

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی

پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق آج (بدھ کو) انٹربینک میں ڈالر11 پیسے سستا ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 283.01 روپے سے کم ہوکر 282 روپے 90 پیسے ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوکر 284 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ یکم دسمبر سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 27 پیسے سستا ہوچکا ہے۔