Electric Meter

ای سی سی کا پاور پلانٹس کو آئی پی پیز کی طرز پر تکنیکی گرانٹ دینے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پاور پلانٹس کو آئی پی پیز کی طرز پر تکنیکی گرانٹ دینےکا فیصلہ کرلیا ۔ سرکاری پاور پلانٹس کو دو سو باسٹھ ارب روپے ادائیگی کی منظوری دیدی ، کے الیکٹرک کے بقایاجات کی مد میں ستاون ارب کی ایڈوانس سبسڈی بھی منظور کر لی گئی ۔

نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ایکسپورٹ فنانس اسکیم فیز آؤٹ کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے نیکا ادارےکوسائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن سےوزارت توانائی کو منتقل کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اوراس مقصد کیلئے پندرہ کروڑ چوبیس لاکھ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کر لی گئی ۔

ذرائع کے مطابق آئی بی کو پچیس کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی فراہمی ، گندم کی امدادی قیمت اور تمباکو کی فصل کی کم از کم قیمت کے تعین کی بھی منظوری دیدی گئی ۔ ای سی سی نے تاپی منصوبے سےمتعلق وزارت پیٹرولیم کی سمری مؤخر کر دی ۔