رانسمیشن لائن کی مینٹیننس کے سلسلے میں آئیسکو کی جانب سے راولپنڈی اڈیالہ جیل کی بجلی سپلائی معطل کردی گئی۔
بجلی کا متبادل نظام نہ ہونے سے قیدیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ جیل کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیل میں صرف 2 جنریٹر کام کر رہے ہیں جن سے کام چلانا مشکل ہوگیا ہے جبکہ جیل کے اندر اور اطراف میں موبائل انٹرنیٹ سروس دستیاب ہو گئی ہے۔
آئیسکو نے بجلی سپلائی معطلی کا مراسلہ جیل انتظامیہ کو 13 دسمبر کو جاری کیا تھا۔
آئیسکو مراسلے کے مطابق 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن پر کام جاری ہے، ملحقہ علاقوں میں بجلی معطل رہے گی، ٹرانسمیشن لائنز پر کام ہونے پر 13 ملحقہ علاقوں میں سپلائی معطل ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی معطلی سے موبائل سگنل جیمرز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔