Court Order

احتساب عدالت نےعمران خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سے عمران خان کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا گیا۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔