پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ باہربیٹھےولاگرزکو جمائما پیسےدےرہی ہے،ایک لابی انہیں سپورٹ کررہی ہے،اس لابی کے کوئی اور مقاصد ہیں۔
ایک بیان میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ کوئی مارشل لاآئے، صدر بن جائےاس کےپاس پاورنہیں ہوگی،میں نےپارلیمنٹ کوپاور دے دی ہے،پاورصرف پارلیمنٹ کےپاس ہو گی ،ہرچیزپارلیمنٹ کرےگی۔
انہوں نے کہا کہ اس کوبھی پارلیمانی جمہوریت چلانےکاشوق نہیں تھا،میں نےکہاتھاکہ جیل میں رکھو،کوئی تکلیف نہیں،میں نےکہا ہمارے ساتھ بیٹھ کر اکنامک چارٹرپردستخط کرلو۔
سابق صدر نے کہا کہ بلاول بھٹو نوازشریف کو لاڈلہ کہتےہیں،لاڈلہ وہ ہےجو25سیٹیں جیتتاہےاس کی حکومت بنائی جاتی ہے،بیرسٹرگوہراورکئی سیاستدان پیپلزپارٹی کی نرسری سےنکلے ہیں،ہماری پارٹی سےنکل کرلوگوں نےاپنی پارٹیاں بنائی ہیں،پارٹیاں بنتی رہتی ہیں اور بنائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لطیف کھوسہ ہماری پارٹی میں نہیں،اعتزازاحسن کااحترام کرتےہیں،ان کی سیاسی سوچ ہمارےیہاں نہیں چل رہی،اعتزازاحسن زمان پارک میں رہتےہیں اس وجہ سےتعلقات ہوں گے۔
آصف زرداری نے کہا کہ مسزاینوبل اور ان کےگروپ نےکیسےپیسہ بنایاایک ڈاکومنٹری میں ذکرہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کویہاں سپورٹ ملنےکی وجہ اسٹیبلشمنٹ ہے، اوورسیزپاکستانیوں کوبھی بہکایا گیا ہےوہ نہیں سمجھ رہےیہاں کیاعالم ہے،اوورسیزپولز پر نکلنےوالی رپورٹ پرسمجھتےہیں یہ بہت مقبول ہے۔