کراچی میں دکانوں میں آگ لگنے کا ایک اور واقعہ

کراچی: گلشن معمار میں دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 6دکانوں کو نقصان پہنچا۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا ۔

گلشن معمار صنوبر ہائٹس کی دکانوں میں آگ لگ گئی ، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ اپارٹمنٹ کے نیچے قائم دکانوں میں لگی،تین فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ کو بجھادیا گیا۔

آتشزدگی کے باعث 6 دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا،متاثرہ دکانوں میں کیبل نیٹ ورک،اے سی کی مرمت اور اسکریپ کی دکانیں شامل ہیں ،آگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دکانوں کے اطراف میں رہائشی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ، فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ آگ ایک دکان میں لگی تھی جس نے دیکھتے دیکھتے اطراف کی دکانوں کو بھی لپیٹ میں کے لیا.

پہلی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور پھر مزید دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا