Gaza War Rafah Crossing

حماس نے 12 تھائی شہریوں اور 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے 12 تھائی شہریوں اور 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا۔ تھائی وزیراعظم نے اپنے شہریوں کی رہائی کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کے حوالے کردیا، جنہیں رفح سرحدی کراسنگ لایا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹرز غزہ پٹی کرم ابوسالم کراسنگ پہنچ گئے، 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اسرائیل منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے یرغمال 12 تھائی شہریوں کو رہا کیے جانے کی اطلاع مل رہی ہیں۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری کے بعد چار روزہ عارضی جنگ بندی ہوگئی، جس کے بعد فلسطینی خاندانوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔