Passport

سعودیہ میں نوکری کیلئے تربیت اورٹیسٹ پاکستان میں ہی ہوگا

سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئےنوکریوں کےمعاملے پرمزیدپیشرفت ہو ئی ہے اوراب فنی مہارت کی تربیت اورٹیسٹ پاکستان میں ہی ہوگا،پاس کرنے پرفوری ویزہ ملےگا ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے 23 پیشہ وارانہ مہارتوں کیلئے پاکستان میں تربیتی مراکز کا جال بچھانےکافیصلہ کیا ہے۔جس کے تحت پاکستان میں فنی مہارت کےجدید مراکزکی تعداد 26 سےبڑھاکر 123 کی جائے گی۔

نئے تربیتی مراکزنیوٹیک کےاشتراک سےچاروں صوبوں کےچھوٹےبڑے شہروں میں کھولےجائیں گے ،تربیتی مراکزکی تعداد میں اضافہ سے ہرسال 6 لاکھ ہنر مند اپنےملک میں تربیت مکمل کرسکیں گے۔

سعودی ورک ویزہ تربیتی کورس اورسعودی ٹیسٹنگ کمپنی “تاکامول” کے ٹیسٹ سے مشروط ہوگا،ٹیسٹنگ کمپنی” تاکامول “سےپاکستان میں تربیتی مرکز کے قیام سے متعلق معاملات بھی طے پاگئے ہیں۔

تاکامول” کی ٹیم تربیتی مرکز کے قیام کیلئے دسمبر میں پاکستان کا دورہ بھی کرے گی،پاکستانی لیبرکےاسکلز ویری فکیشن پروگرام اورڈیجیٹل پلیٹ فارمزکےتحت ٹیسٹ لئےجائیں گے۔