Israeli Tank

سعودی ولی عہدکا تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

برکس کے آن لائن اجلاس سے خطاب میں محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو مسترد کرتے ہیں۔ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد فوری طور پر بحال کی جائے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم 1967 کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہیں،اور ہم مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ایک سنجیدہ مذاکرات کے آغاز کا مطالبہ کرتے ہیں۔