ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی رجسٹریشن فیس اور جرمانہ بڑھانے کی ہدایت

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت نے وزارت صحت کو ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی رجسٹریشن فیس اور جرمانہ بڑھانے کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کےمطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کا اجلاس ہمایوں مہمند کی زیرصدارت ہوا، جس میں آئی سی ٹی انجرڈ مریض میڈیکل ایڈ پربحث ہو ئی،اور اتائیوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں سابق صدر نے ہومیوپیتھک کونسل انتخابات میں وقت لینےرینیول سرٹیفکیٹس میں سی این آئی سی کے اندراج اور ووٹر لسٹوں میں مکمل پتہ کا اندراج نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔کمیٹی نے ہومیوپیتھک کونسل کا رینیول سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر جرمانہ بڑھانے کی سفارش کردی۔

اجلاس میں رکن کمیٹی مہر تاج کے آئی سی ٹی انجرڈ پیشنٹ میڈیکل ایڈ بل پر بحث ہوئی۔جس پر مہر تاج بولیں کوئی بھی شخص کسی حادثےیا ایمرجنسی میں اسپتال آئے تو اس کا فورا علاج ہونا چاہیےاسلام آباد میں ہر اسپتال میں آکسیجن سمیت جان بچانے والی بنیادی سہولیات والی ایمبولینس ہونی چاہیے۔علاج سے انکار پر تین سال قید ہونی چاہیے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگلے اجلاس میں دوبارہ بحث ہو گی، اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی اتائیوں کو بھی کنٹرول کرے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں رکن کمیٹی مہرتاج نے سندھ میں دواؤں کی قلت کا معاملہ بھی اٹھایا۔.

کیٹاگری میں : صحت