Adyala Jail Rawalpindi

اٹک جیل؛ چیئرمین پی ٹی آئی سوکھی روٹی کھالیتے ہیں شکایت نہیں کرتے

ڈسڑکٹ جیل اٹک میں اسیر چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی طبعیت کچھ ناساز ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کا ہائی بلڈ پریشر چیک کیا گیا جو 80 / 160 رہا۔ چیرمین پی ٹی آئی نے میڈیکل آفیسر کوجواب دیا کہ ورزش کی تھی شاید اس وجہ سے بلڈ پریشر کچھ ڈسٹرب ہوا میں ٹھیک ہوں۔

چیرمین پی ٹی آئی کو رات کے کھانے میں کدو کی سبزی اور روٹی دی گئی۔ رات سونے کے بعد صبع 3 بجے کے قریب اٹھ گئے۔

نماز تہجد ادا کی، ذکر اذکار کیے اور نماز فجر کے بعد تلاوت کرتے رہے۔ بعدازاں سو گئے اور دن ساڑھے گیارہ سے 12 بجے تک سوتے رہے۔

ناشتہ اٹھنے کےبعد تاخیر سے کرتے ہیں تاہم جیل عملہ وقت پر ناشتہ رکھ دیتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کھانے میں روٹی سوکھی ہو تو وہی کھا لیتے ہیں شکایت نہیں کی۔

جیل کے اندر اور باہر سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔