Dollars

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 294 روپے کا ہوگیا

کراچی: ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں 2 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد ڈالر 294 روپے کا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوگیا جب کہ اس کے برعکس انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کی کمی کے ساتھ ہوا، جس سےڈالر کی قیمت 286.75 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے مطابق پی ایس ایکس میں 419 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 49004 کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 12 جون 2017ء کے بعد انڈیکس 49000 پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوا ہے۔