Adyala Jail Rawalpindi

جیل انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ نے سابق وزیرِ اعظم سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا۔

اس معاملے سے متعلق نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ نے کہا پاور آف اٹارنی کے لیے پیر کو رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے اٹارنی اور دیگر دستاویزات پر دستخط کرانی ہیں۔

وکیل نعیم پنجوتھا نے مزید کہا کہ اگر پیر کو بھی ملاقات نہ کرنے دی گئی تو ایک دن مزید ضائع ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔