چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور سے گرفتار

لاہور: توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کو زمان پارک سے گرفتار کرلیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کو چٸیرمین پی ٹی آٸی کو براستہ موٹروے لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔ انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں قید کیا جائے گا اور ہائی سیکورٹی زون میں لاک اپ میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔